تونسہ شریف اور ڈیرہ غازی خان میں بھی سیلاب زدگان کیلئے امدادی کیمپوں کا آغاز

0
326

بلوچ راج کی جانب سے سیلاب زدگان کے لئے تونسہ شریف اور ڈیرہ غازی خان میں امدادی کیمپوں کا اغاز کیا جا رہا ہے۔

بلوچ راج کے مرکزی ترجمان نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں ہونے والی طوفانی بارشوں کی وجہ سے کوہ سلیمان، تونسہ شریف، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے شہر سمیت سینکڑوں گاؤں مکمل طور پر سیلاب کی نظر ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے درجنوں انسانوں کی اموات واقع ہوئی جو کہ ایک بڑا سانحہ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اتنے بڑے انسانی المیہ جہاں لاکھوں لوگوں کے گھر بار سب کچھ تباہ و برباد ہوگیا اور لوگ اپنے بال بچوں سمیت کھلے آسمان تلے زندگی کے دن گن رہے ہوں وفاقی و صوبائی حکومت کی جانب سے تباہ شدہ علاقوں پر کسی بھی قسم کی توجہ نہ دینا علاقہ مکینوں کے ساتھ انتہائی زیادتی ہے۔

انہوں نے کہا جہاں سینکڑوں دیہاتوں کے مٹ جانے اور درجنوں انسانوں کی اموات اور موسم کے ذیادہ بگڑنے کا علم ہونے کے باوجود ان علاقوں کو آفت زدہ قرار نہ دیا گیا اور ساتھ ساتھ کسی بھی قسم کے ہنگامی بنیادوں پر انتظامات نہیں کئے گئے۔

ترجمان نے کہا،مشکل کی اس گھڑی میں اپنے لوگوں کی بزگی،بیوسی اور لاچاری کی حالت زار کو دیکھتے ہوئے بلوچ راج تمام طلبا تنظیموں، مذہبی اور فلاحی اداروں، نیشنل اور انڑنیشنل این جی اوز کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات سے اپیل کرتی ہے کہ بلوچ راج کی طرف سے ہونے والی ان امدادی سرگرمیوں میں مکمل تعاون کرتے ہوئے انسان دوستی اور قوم دوستی کا دیں۔

آخر میں ترجمان نے ڈیرہ غازی خان کے غیور نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امدادی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے قوم دوستی کا ثبوت دیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here