باجوڑ میں پولیس پوسٹ پر بم دھماکا، 2اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے علاقے باجوڑ میں پولیس چیک پوسٹ پر بم دھماکے سے 2 پولیس اہلکار ہلاک،جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق باجوڑ تحصیل ماموند علاقہ ڈمو ڈولہ میں پولیس چیک پوسٹ پر بم دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

واقعے کے بعد دیگر قانون نافذ کرنیوالے ادارے اور سیکورٹی فورسز اور رضا کاروں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا۔

سیکورٹی ادارے واقعے کی مزید تحقیقات کررہے ہیں۔

علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment