ہرنائی میں پرامن و نہتے لوگوں پرفورسزکی فائرنگ قابل تشویش ہے،پاکستان بار کونسل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان بار کونسل کے رکن منیر احمد کاکڑ ایڈووکیٹ نے اپنے جاری کردہ بیان میں ہرنائی میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے مظاہرین پر فائرنگ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین اور قانون کو روندتے ہوئے اہلکاروں نے نہتے لوگوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں یوں سر عام قانون کی خلاف ورزی اور نہتے لوگوں کو نشانہ بنانے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانے سے ہی ملک میں آئین و قانون کا بول بالا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہرنائی کے پرامن عوام پر گولیاں چلانا انسانی حقوق اور آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے، پرامن و نہتے لوگوں پر فائرنگ کے واقعات قابل تشویش ہے ریاست ماں کی مانند ہے لیکن اگر اس کے ادارے غیر آئینی اقدام کرتے ہیں تو ضروری ہے کہ آئین کی پاسداری کرتے ہوئے انہیں نشان عبرت بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ فوری طور پر ہرنائی فائرنگ واقعہ میں ملوث اہلکاروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں تاکہ عوام میں پائی جانے والی احساس محرومی ختم ہو۔

Share This Article
Leave a Comment