گیارہ اگست ہمیں پاکستان سے اپنی حصول آزادی کی یاد دلاتاہے،میر بنگلزئی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

آزادی پسند بلوچ رہنما میر عبدالنبی بنگلزئی نے ”گیارہ اگست،یوم آزادی بلوچستان“ کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گیارہ اگست 1947 یوم آزادی بلوچستان ” برطانوی سامراج کی برصغیر ہندوستان کی 14/اگست 1947کوآزادی تسلیم کرنے سے قبل 11/اگست 1947کو بلوچستان کی آزادی کو تسلیم کیا۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ جس نے 13نومبر1839کوبلوچستان پر فوجی حملہ کر کے، خان محراب خان بمعہ ساتھیوں کے لڑتے ہوئے شہید ہوئے، بلوچستان پر برطانیہ کا قبضہ ہوا تھا۔11/اگست 1947سے27/مارچ 1948تک بلوچستان آزاد اور خودمختار ملک کی حیثیت سے قائم ہوا۔

میر عبدالنبی بنگلزئی کا کہنا تھا کہ سربراہ ریاست بلوچستان میر احمد یارخان نے باقاعدہ آزادی کا اعلان کیا اورجدید جمہوری خطوط پردوایوانی پارلیمان، ایوان بالا اور ایوان زیرین قائم کیا۔ ایوان زیرین کے ممبر منتخب ہوئے۔27/مارچ 1948کو نام نہاد ریاست پاکستان جسکی نہ کوئی تاریخ ہے نہ اس سے قبل دنیا میں اسکا کوئی نام تھا،نے فوجی طاقت اور سازشوں کے ذریعے بلوچستان پر قبضہ کیا۔ 11/اگست یوم آزادی ہمیں یاد دلاتا ہے کہ متحد ہو کر پاکستان سے اپنی آزادی حاصل کریں۔

Share This Article
Leave a Comment