بلوچستان کے سیلاب متاثرین کیلئے بلوچ یکجہتی کمیٹی نئے فلڈ رلیف کیمپ لگائیگی۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی (کراچی) دو ہفتوں سے بلوچستان میں ہونے والے سیلاب زدہ علاقوں میں کراچی کی عوام کی امداد سے بلوچستان کے علاقے وندر لسبیلہ، بیلہ، دُرّیجی اور ایسے ہی ریموٹ علاقوں میں کام کر رہی ہے اور اپنی کوششوں سے کامیاب بھی ہوئی ہے۔
بلوچستان میں قدرتی آفات سے نقصان اتنا زیادہ ہے کہ جتنی امداد کریں وہ کم ہے۔ بی وائی سی (کراچی) کے ساتھ ساتھ بہت سے فلاحی ادارے بھی ان کاموں میں مشغول ہیں اور اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں کہ ان علاقوں میں راشن اور باقی ضرورت کی اشیا پہنچائے۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی (کراچی) اور دیگر لیفٹ کی تنظیمیں جن میں کراچی بچاؤ تحریک، ویمن ڈیموکرٹک فرنٹ، عوامی ورکرز پارٹی اور پروگریسو اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے ساتھ مل کر ایک نئے فلڈ رلیف کیمپ کا آغاز کر رہی ہیں جو کلفٹن، پنجاب چورنگی اور دیگر علاقوں میں فلڈ رلیف کیمپ لگائے گی۔
بی وائی سی کے مطابق تنظیم کی جاب سے کل بروزِ 10 اگست دوپہر 12 سے لے کر شام 7 بجے تک کراچی میں تین تلوار اور پنجاب چورنگی کے مقامات پر فلڈ ریلیف کیمپ لگایا جائے گا۔