بلوچستان میں طوفانی بارش اور سیلاب سے مزید 2افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 167تک جاپہنچی ہے۔
بلوچستان میں گزشتہ 2ماہ سے مون سون کی جاری بارشوں نے تباہی مچادی ہے۔
بارشوں سے اب تک 167افراد ہلاک جبکہ 75افراد زخمی ہوگئے۔
پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق بارشوں سے اب تک مجموعی طور پر بلوچستان بھر میں 15ہزار 337مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔
بارشوں سے 23ہزار 13مال مویشی مارے گئے ہیں، 2لاکھ ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں۔