بلوچستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رضاکاروں کو امدادی سامان کی تقسیم میں شدید دشواری کا سامناہے ۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کے رضاکاروں کو امدادی سامان ضلع لسبیلہ کے علاقے وندر، لاکھڑا، لیاری سمیت دیگر علاقوں میں تقسیم کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
طوفانی بارشوں کی وجہ سے تمام زمینی رابطے منقطع ہوگئے۔
گاؤں اور دیہات زیرآب آگئے۔ لاکھوں لوگ بے گھر ہوگئے۔ مکانات منجمند ہوگئے۔
لوگ بے یار و مدد گاری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
بچے اور بچیاں مختلف امراض میں مبتلا رہئے ہیں۔
صحت کی سہولت کی عدم فراہمی سے علاقے وبائی امراض پھوٹ پڑے۔ حکومت کی جانب کوئی ریلیف کا کام شروع نہ ہوسکا۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کی آرگنائزر آمنہ بلوچ نے بتایا کہ زمینی راستے منقطع ہونے کی وجہ سے ان کے رضاکار ٹرکوں کے بجائے ٹریکروں کے ذریعے لوگوں میں امداد تقسیم کررہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ بدھ کے روز دوسری کھیپ متاثرہ علاقوں میں پہنچادی گئی ہے۔ اور شدید تباہی کی وجہ سے رضا کار متاثرین میں امدادی تقسیم کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ سڑکیں بہہ گئیں، اور زمینی راستہ تاحال بحال نہیں ہوا۔