بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید طالبعلم رہنمارضا جہانگیر کی بیوہ زخمی ہوگئیں ۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سریا ب روڈ بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے شہید طالب علم رہنما رضا جہانگیر کی بیوہ زہرہ بلوچ کو شدید زخمی کر دیا ۔
زہرہ بلوچ کو سر پر گولی لگنے سے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔
حملہ آور فائرنگ کر کے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔
یا د رہےکہ طالبعلم رہنمااور بی ایس اوآزاد کے سیکرٹری جنرل رضا جہانگیرطلباسیاست میں متحرک تھے ۔جنہیں پاکستانی فوج نے 14اگست 2013 میں بی این ایم کے ایک اور ساتھی امداد بجیر کے ساتھ تربت میں ایک گھر پر حملے میں شہیدکیا تھا۔