بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کے سبب ہلاکتوں کی تعداد 150 کے قریب پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے اعداد و شمار اب تک سامنے آرہے ہیں۔ان تازہ اطلاعات کے مطابق بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کے سبب مکانات منہدم ہونے سے اور ریلوں میں بہہ جانے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق بلوچستان میں سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے اور اب یہ تعداد 150 ہوگئی ہے۔
دریں اثنا محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابقبلوچستان میں بارشوں کا نیا سسٹم 6 اگست سے 15 اگست برسنے کی توقع ہے، بارشوں کے نئے سلسلے کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
جبکہ دوسری جانب ماہرین نے بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں سونامی کے خطرے کا بھی پیش گوئی کی ہے۔