بلوچستان سے لاپتہ پاکستانی فوج کے ہیلی کاپٹر کا ملبا مل گیا

0
306

بلوچستان کے ضلع خضدارکے پولیس نے پاکستانی فوج کے کور کمانڈر کوئٹہ کے لاپتہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملنے کی تصدیق کردی ہے۔

ڈی آئی جی خضدار نے آرمی ایوی ایشن کے گزشتہ روز لاپتا ہونے والے ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملنے کی تصدیق کی۔

ڈی آئی جی خضدار پرویز عمرانی کا کہنا ہیکہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ سسی پنوں مزار کے قریب موسیٰ گوٹھ سے ملا ہے۔

ڈی آئی جی کے مطابق ہیلی کاپٹر کا ملبہ کراچی سے 45 کلو میٹر دورعلاقے سے ملا ہے جو موسیٰ گوٹھ کے قریب درے گئی پہاڑی سلسلہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فوج، فرنٹیئر کور اور لیویز کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، فی الوقت ہیلی کاپٹرمیں سوار اعلی فوجی افسران کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اوتھل سے کراچی جاتے ہوئے پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوگیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پاکستان کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد اور 12 کور کے انجینیئر بریگیڈیئر خالد سوارتھے۔

ہیلی کاپٹر میں سوار افراد میں پائلٹ میجر سعید، معاون پائلٹ میجر طلحہٰ اورکریو میں چیف نائیک مدثر بھی شامل ہیں۔

ہیلی کاپٹر فنی خرابی کی وجہ سے گرکر تباہ ہوگیا یا اسے نشانہ بنایا گیاہے اس سلسلے میں اصل وجہ اب تک سامنے نہیں آئی ہے لیکن بعض ذرائع اس خدشے کا بھی اظہار کر رہے ہیں کہ ہوسکتا ہے اسے آزادی پسند بلوچ مسلح تنظیموں کی جانب سے نشانہ بنایا گیا ہو لیکن ابھی تک نہ کسی تنظیم کا موقف سامنے آیا ہے اور نہ ہی فورسز حکام نے اس سلسلے میں وضاحت جاری کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here