بلوچستان میں بارش و سیلاب،کوہلومیں مزید4افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

کوہلو میں مون سون بارش، سیلابی ریلوں اور آسمانی بجلی گرنے سے چار افرادہلاک جبکہ دس سے زیادہ زخمی ہوگئے۔

سیکڑوں مال مویشی بھی بہہ گئے،کئی کچے مکانات منہدم ہوئے۔

دوسری جانب سیلابی ریلوں نے ضلع بھر کی رابطہ سڑکوں کو بھی بہاکر لے گیا۔

گزشتہ روز کے موسلادھار بارش نے کوہلو کا اندورن بلوچستان سے سوناری اور ارنڈ کے مقام پر سڑک بہہ جانے سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

کوہلو کا دکی سے جبکہ تحصیل کاہان کو کوہلو سے ملانے والا واحد شاہراہ سیلابی ریلوں کی وجہ سے گزشتہ ایک ہفتے سے بند ہے تحصیل ماوند کے علاقہ تھدڑی کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر سے ملانے والا شاہراہ جنتلی، نساو کا بھی زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

ان علاقوں کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر سے زمینی رابطہ منقطع ہونے کے باعث مکینوں کو خوراک اور ادویات کی بھی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment