لاپتہ افراد کی طرح سیلاب متاثرین کی خبریں بھی لاپتہ کردی گئیں، اختر مینگل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلوچستان میں جاری بارش و سیلاب کی تباہ کاریوں کی پاکستانی میڈیا پر عدم کوریج پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے جانی ومالی نقصانات رونما ہوئے ہیں، حکومتیں تو دکھائی دیتی نہیں لیکن اس ملک میں کئی ٹی وی چینلوں کی موجودگی کے باوجود لاپتہ افراد کی طرح سیلاب متاثرین کی خبریں بھی لاپتہ ہوگئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ممنوعہ علاقوں کے یہی دستور ہوتے ہیں کہ آفت چاہے قدرتی ہو یا ریاستی خبر باہر نہیں جانی چاہیے۔

واضع رہے کہ بلوچستان میں طوفانی بارش و سیلاب سے اب تک سینکڑوں افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ لاکھوں کی تعداد میں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment