بارکھان،قلات و کوئٹہ میں ٹریفک حادثہ وفائرنگ سے 5افرادہلاک

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچستان علاقوں بارکھان،قلات اور کوئٹہ میں ٹریفک حادثات و فائرنگ کے واقعہ میں 5افرادہلاک ہوگئے۔

بارکھان میں راڑہ شم کے علاقے میں کوئٹہ سے لاہور جانے والی مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم سے 3 مسافر ہلاک جبکہ، کئی افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق راڑہ شم پولیس اسٹیشن کے قریب بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم ہوا۔ جس کے باعث بس کی کھائی میں گرنے سے3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

شدید زخمیوں کو ڈی جی خان ریفر کیا گیا۔

بس کھائی میں گرنے سے امدادی ٹیموں کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔

دوسری جانب قلات کے قریب قومی شاہراہ پر موٹر سائیکل ٹرک سے ٹکرا گئی۔جس سے ایک بائیس سالہ نوجوان ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

قلات پولیس ذرائع کے مطا بق گزشتہ رات تیز رفتاری کے باعث دس ویلر ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں مو ٹر سائیکل پر سوار دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور دونو ں زخمیوں کو ڈی ایچ کیو پہنچادیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد محمد حنیف نامی زخمی کو کوئٹہ ریفر کر دیا گیا مگر وہ راستے ہی میں زخمیوں کی تاب نہ لاکر ہلاک ہوگیا۔

قلات پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دیا۔

زخمی اور ہلاک ہو نے والوں میں محمد حنیف ولد مٹھا خان میر گل ولد مصری خان شامل ہیں۔

دریں اثناکوئٹہ کے نواحی علا قے میں دو گروہوں میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

پو لیس کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ کے نواحی علا قے دشت کمبیلا میں دو گروہوں میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے خلیل الرحمٰن ولد محمد وارث ہلاک جبکہ عبد الرزاق ولد عبدالغفارزخمی ہو گیا۔

پو لیس نے لاش اور زخمی کو فوری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

مزید کاروائی جا ری ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment