ہرنائی سے مغوی کول کمپنی منیجر کی لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع ہرنائی سے گذشتہ رات ایک کول کمپنی کی منیجر کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

جس کی شناخت شیر بہادر کے نام سے ہوگئی ہے جوحبیب اللہ کول کمپنی کے منیجربتائے گئے ہیں۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ شیر بہادر کو گزشتہ ماہ 12 جون کو تین دیگر مزدوروں سمیت اغوا کیا گیا تھا۔

کول کمپنی کے منیجر شیر بہادر اور اس کے دیگر تین مزدوروں کے ہمراہ اغوا اور لاش برآمدگی کے محرکات تاحال سامنے نہیں آسکے۔
اس واقعہ کی ذمہ داری بھی ابھی تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment