بلوچستان کے ساحلی علاقہ و سی پیک مرکز گوادر میں پاکستان نیوی کے چیک پوسٹ پرنامعلوم مسلح افراد کی جانب سے بم حملے کی اطلاعات ہیں۔
مقامی ذرائع کے گوادر پورٹ کے مین گیٹ پر واقع نیوی کے چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے دستی بمب حملہ کیا ہے۔
حملے کے نتیجے میں جانی نقصانات کے تا حال اطلاعات سامنے نہیں آئے ہیں۔
اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبو ل نہیں کی ہے اور نہ ہی انتظامیہ کی جانب سے اس واقعہ کی تصدیق کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ 12جولائی میں زیارت میں پاکستانی آرمی کے کرنل کی بی ایل اے کے ہاتھوں اغوا و قتل کے بعد سیکورٹی فورسز اور اس کے اعلیٰ عہدیداروں پر بلوچ آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے حملوں میں تیزی آئی ہے۔