ڈیرہ مراد جمالی و ہرنائی میں فائرنگ ومٹی کاتودہ گرنے سے 2افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی اور ہرنائی میں فائرنگ اور مٹی کا تودہ گرنے کے دو مختلف اوقعات میں 2افراد ہلاک ہوگئے۔

ڈیرہ مراد جمالی میں اناج منڈی کے گیٹ کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے اناج منڈی کے گیٹ کے قریب دکان میں بیٹھے شخص پر مسلح موٹر سائیکل سواروں نے پرانی دشمنی کی بنا پر فائرنگ کرکے رسول بخش ڈومکی کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچا دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثہ کے حوالے کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔

دوسری جانب ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ کوئلہ کان میں مٹی کا تودا گرنے سے ایک کانکن ہلاک ہوگیا۔

لاش کو کانکنوں نے اپنی مدت آپ کے تحت کان سے نکال کررورل ہیلتھ سنٹر شاہرگ منتقل کیا۔

ہلاک ہونے والے کانکن کی شناخت حسن زادہ ولد شاہزادہ سکنہ شانگلہ خیبر پختونخوا کے نام سے ہوگئی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment