کوئٹہ: بااثر افراد میری 7 سالہ بیٹی کو اغوا کرنا چاہتے ہیں، متاثرہ شخص کی پریس کانفرنس

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

ضلع چاغی کے علاقے چھتر سے غلام محمد نامی شخص اپنے بال بچوں کے ہمراہ رات کی تاریکی میں فرار ہوکر انصاف کیلئے کوئٹہ پہنچ گیا۔

ثاقب نامی شخص مسلح گارڈز کے ہمراہ آکر میری 7 سالہ بچی کو زبردستی شادی کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں اگر مجھے انصاف نہیں دیا گیا تو دالبندین چوک پر اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ خودسوزی کروں گا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان آئی جی پولیس مجھے انصاف دلائیں، میرے پاس سرچھپانے کا سایہ بھی نہیں رہا۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

غلام محمد ولد محمد خیر کے ہمراہ ان کے بچے اور سات سالہ بچی بھی ہمراہ تھی جسے ثاقب نامی شخص نے گھر میں گھس کر زبردستی اغوا کرنے کی کوشش کی۔

غلام محمد نے بتایا کہ میں چاغی کے علاقے چھتر کا رہائشی ہوں ثاقب نامی شخص ہاتھ میں شراب کی بوتل لے کر مسلح سرکاری گارڈز کے ہمراہ میری سات سالہ بیٹی کو لے جانے کی کوشش کی اور دھمکی دی کہ اگر سات سالہ بچی کی شادی ان کے ساتھ نہیں کی تو اسے زبردستی لے جائے گا۔

غلام محمد نے مزید بتایا کہ میں رات کے اندھیرے میں انصاف کیلئے کوئٹہ آیا ہوں، خدارا مجھے اور میرے خاندان کو ثاقب نامی بدمعاش سے انصاف فراہم کیا جائے اگر مجھے انصاف نہیں دیا گیا تو مجبور ہوکر دالبندین چوک پر اپنی بیوی بچوں کے ہمراہ خود سوزی کروں گا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو، آئی جی پولیس، چیف جسٹس مجھے اور میری بیٹی کو انصاف دے۔

Share This Article
Leave a Comment