بلوچستان لبریشن فرنٹ نے جھاؤ میں موبائل فون ٹاور کو تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری بیان میں کہا کہ سرمچاروں نے 9جولائی کی رات کو ضلع آواران کے تحصیل جھاؤ کے علاقے بگاڑی زیلگ میں فون ٹاورکو دھماکا خیز مواد سے تباہ کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے یو فون کمپنی کی موبائل فون ٹاور کو دھماکا خیزمواد سے اڑا دینے کے بعدٹاور سے منسلک دیگر مشینریز کوبھی آگ لگایا۔ قابض ریاست اپنی سہولیات اور سرمچاروں کو ٹریس کرنے کے لیے موبائل فون ٹاور کی جال بچھا رہا ہے۔ ہم قابض ریاست کے ان ہتھکنڈوں سے اچھی طرح واقف ہیں اور ایسے تمام سامراجی منصوبے سرمچاروں کے نشانے پر ہیں۔
مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز اور سامراجی منصوبوں پر حملے جاری رہیں گے۔