بلوچستان کے ضلع آواران کی تحصیل جھاؤ کے علاقے بگاڑی زیلگ میں نامعلوم مسلح افراد نے فون ٹاورکو دھماکا خیز مواد سے تباہ کردیا ہے۔
سنگر کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے گذشتہ رات 9جولائی کو یو فون کمپنی کی موبائل فون ٹاور کو دھماکا خیرامواد سے اڑا دینے کے بعدٹاور سے منسلک دیگر مشینریز کو آگ لگایا۔
واقعہ کے بعدجھاؤ اور گردونواح کے علاقوں میں موصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔
مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ واقعہ کے فوراً بعد پاکستانی سیکورٹی فورسز نے بگاڑی زیلگ اور گردونواح میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے لیکن تاحال کسی قسم کی گرفتار ی رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔
ماضی میں موبائل فون ٹاورز کو آزادی پسند مسلح قوتیں نشانہ بناتی رہی ہیں لیکن اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔