پاکستان کے صوبہ سندھ کے علاقے جیکب آباد میں پولنگ اسٹیشن کے نزدیک دھماکا ہوا ہے جس سے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک، جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق جیکب آباد کے علاقے مولا داد پھاٹک کے قریب دھماکہ ہوا۔
دھماکے سے 2 افرادہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق دھماکہ موٹر سائیکل میں نصب بم پھٹنے سے ہوا۔
جبکہ کچھ ذرائع کی جانب سے دستی بم حملہ کی اطلاعات ہیں۔
پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکا سرکاری گاڑی کے گزرنے کے وقت ہوا۔