چین نے کورونا کے اموات کے اعداد و شمار دنیا سے چھپائے، امریکا

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

امریکی اراکین کانگریس نے الزام عائد کیا ہے کہ چین نے ہوبئی کے شہر ووہان شہر میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات کے بارے میں عالمی برادری کو گمراہ کیا۔

کورونا وائرس سے متعلق امریکی انٹیلی جنس کے دعوے پر امریکی اراکین کانگریس نے چین پر الزمات کی بارش کر دی۔

امریکی اراکین کانگریس کا کہنا ہے کہ چین نے کورونا وائرس کی حد اور وبا سے ووہان شہر میں ہونے والی اموات کے اعداد و شمار سے عالمی برادری کو گمراہ کیا۔

اراکین کانگریس نے امریکی محکمہ خارجہ سے مطالبہ کیا ہے کہ چین کے اعداد و شمار اورمعلومات سے متعلق تحقیقات کی جائیں اور اموات کی صحیح تعداد دنیا کے سامنے لائی جائے۔

امریکی اراکین کانگریس کا مزید کہنا تھا کہ چین میں کورونا وائرس سے متعلق جن ڈاکٹروں اور صحافیوں نے سچ بتانا چاہا انھیں خاموش کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ دنیا میں سب سے پہلے گزشتہ برس دسمبر میں چین میں ہی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی ، جب چین کے شہر ووہان میں کسیز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگاتو چین نے ووہان کو مکمل طور پر لاک ڈاو¿ن کر دیا جس سے وہاں اموات اور نئے کیسز کی تعداد میں بتدریج کمی واقع ہوئی۔

چین میں اب تک کورونا وائرس کے باعث 82 ہزار کے قریب کیس اور 3 ہزار 300 سے زائد اموات رپورٹ ہوئی ہیں جب کہ امریکا میں کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور وہاں اموات 5 ہزار سے بھی زائد ہو چکی ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment