بلوچستان میں ایک ہفتے کے دورا ن 179 ٹریفک حادثات میں 51 افرادہلاک جبکہ 289 زخمی ہوگئے۔
بلوچستان یوتھ اینڈ سول سوسائٹی کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار 2022 جو ن کے پہلے ہفتے کے دوران پیش آنے والے حادثات پر مشتمل ہے۔
بلوچستان کے خونی شاہراہوں پر جاری موت کے رقص کی ذمہ دار ٹرانسپورٹرزسمیت حکومت ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یکم جون 2022 سے 8 جون تک بلوچستان کے مختلف شاہراہوں پر 179 حادثات رونما ہوئے ہیں جن میں 289 افراد زخمی اور 51 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ صرف ایک ہفتے کے دوران پیش آنے والے حادثات ہیں۔
کوئٹہ، مستونگ، قلات، سوراب، خضدار، لسبیلہ، وندر، حب، میں 86 حادثات رونما ہوئے ہیں۔ 150 افراد زخمی اور 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ جبکہ قلعہ سیف اللہ، ڑوب، شیرانی، میختر، ذیارات، ہرنائی،پشین، سرانان، یارو، چمن، لورالائی، ان علاقوں میں 67 ٹریفک حادثات پیش آئیں اور 91 افراد زخمی جبکہ 28 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
قلعہ سیف اللہ مسافر وین کا حادثہ جو کئی گھروں کے ایک سے زائد افراد نگل گیااور ان اموات میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد بھی شامل ہیں۔
سبی، بولان، مچھ، بارکھان، جعفرآباد، ڈیرہ موراد جمالی، ڈہرہ اللہ یار، نوتال، بختیارآباد، 18 حادثات میں 33 افراد زخمی اور 7 لوگ ہلاک ہو گئے۔ تربت، پنجگور، آپسر، گوادار، 5 حادثات پیش آئیں اور 6 لوگ زخمی ہوگئے 6 افراد ہلاک ہوئے۔ نوشکی، نوکنڈی، دالبندین، 3 حادثات میں 9 افراد زخمی اور 1 شخص ہلاک ہوگئے۔ہلاک ہونے والے افراد میں 7 خواتین ہیں اور 8 معصوم بچے بھی شامل ہیں۔