بلوچستان کے مستونگ(انتخاب نیوز) کے علاقے کھڈکوچہ میں قومی شاہراہ پر مزڈا اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ایک بچہ ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ کھڈکوچہ کے قریب مزڈا اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ایک بچہ ہلاک، اور ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔
ہلاک اور زخمی کو شہید نواب غوث بخش میموریل اسپتال مستونگ منتقل کر دیاگیا۔
زخمی شخص کی شناخت نصیب اللہ ولد جان گل، اور جاں بحق بچے کی شناخت سیف اللہ ولد جان گل سکنہ تحصیل کھڈکوچہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔
دوسری جانب اوستہ محمد میں گھریلو ناچاقی پر ایک نوجوان نے فائرنگ کرکے خودکشی کرلی۔
مقامی ذرائع کے مطابق محراب شاہ کالونی میں 25سالہ نوجوان محمد رمضان رند نے ٹی ٹی پسٹل سے فائر کر کے خود کشی کر لی۔
وجہ گھریلو ناچاقی بتائی جا رہی ہے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا۔