جنگ گروپ کے چیئرمین اور پبلشر میر جاوید الرحمٰن طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے۔
مرحوم جنگ گروپ کے بانی میر خلیل الرحمٰن کے بڑے بیٹے اور میر شکیل الرحمن کے بھائی تھے جو میڈیا گروپ کے ایڈیٹر انچیف ہیں۔
میر خلیل الرحمٰن نے جنگ گروپ کا چارج سنبھالنے کے بعد اپنے والد کی میراث کو آگے بڑھایا اور میڈیا گروپ کو وسعت دی۔
میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ان کے ساتھیوں اور دوستوں نے انہیں ایک "شائستہ اور سادہ آدمی” کے طور پر یاد کیا۔
واضح رہے میر شکیل الرحمن لاہور نیب کے زیر تفتیش ہیں اور انہیں اپنے بیمار بھائی سے ملاقات کے لیے کراچی جانے کی اجازت دی گئی تھی۔
نیب کے مطابق شکیل الرحمٰن اپنے بھائی سے ملنے کراچی جاسکتے ہیں لیکن وہ بیورو کی تحویل میں رہیں گے۔
نیب کے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ جسمانی ریمانڈ کے دوران ملزم کی ضمانت دینا عدالت کا اختیار ہے تاہم ملزم عبوری ریمانڈ کے لیے عدالت میں درخواست دائر کرسکتا ہے