ایران سے متصل بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ٹارگٹ کلنگ کانشانہ بننے والے فٹبالرداد جان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف دھرنا جاری ہے جس میں خواتین وبچوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔
آئے روز ٹارگٹ کلنگ کے واقعات نے اہلیان پنجگور کا جینا محال کردیاہے اور گزشتہ 4 دن سے ان وحشیانہ حملوں کیخلاف لوگ سراپا احتجاج ہیں۔
اس حوالے سے احتجاج میں شریک داد جان کی والدہ نے کہا کہ میرا قصور کیا تھا کہ ہمارے سامنے میرے بیٹے داد جان کو ہم سے چھینا گیا۔
انہوں نے روتے ہوئے کہا کہ چاہے مجھ پر گولیاں برساؤ میں تب تک اس دھرنے سے نہیں اٹھوں گی جب تک میرے بیٹے کے قاتل گرفتار نہیں ہوتے۔