بلوچستان کے علاقے خضدار میں دو کار گاڑیوں کے درمیان تصادم سے 3 افرادہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کی شام کو خضدار کے قریب قومی شاہراہ پر اچر بدن کے قریب تیز رفتاری کے باعث دو کارگاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں۔ جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر اور ایک نے ہسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا۔
واقعہ میں 3 افراد ہلاک ہوگئے جنہیں خضدار ہسپتال پہنچایا گیا۔
ہلاک افراد کے نام و سکونت حافظ محمد باقر ولد محمد جان ساکن خاران امجد خان ولد نادر خان ساکن پشین اور عبدالقادر ولد عبدالرحمان ساکن وڈھ خضدار ناموں سے ہوئی ہے۔