بلوچ خواتین کی جبری گمشدگیوں کیخلاف کل گوادر میں ریلی نکالی جائیگی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ خواتین کی جبری گمشدگیوں کیخلاف حق دو تحریک بلوچستان کی جانب سے کل 22مئی بروزاتوار کو صبح 11 بجے ملا موسیٰ موڑ سے شہدائے جیونی چوک ایک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔

ریلی کی قیادت قائد حق دو تحریک مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کرینگے۔

حق دو تحریک بلوچستان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں اہلیان گوادرسے شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔

واضع رہے کہ پاکستانی سیکورٹی فورسز کی جانب سے بلوچ خواتین کی حالیہ جبری گمشدگی کی لہر نے بلوچ سماج کو جنجھوڑکر رکھ دیا ہے۔جس کے ردعمل میں پورا بلوچستان سراپا احتجاج ہے۔

Share This Article
Leave a Comment