کوئٹہ اور نوکنڈی میں روڈ حادثہ اور کرنٹ لگنے سے بچہ سمیت2افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ اور نوکنڈی میں روڈ حادثہ اور کرنٹ لگنے کے دو مختلف حادثات وواقعات میں بچہ سمیت2افراد ہلاک ہوگئے۔

پو لیس کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کے علا قے بروری بائی پاس کلی خلی کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک بچہ ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

پو لیس نے لاش اور زخمی کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا۔

مزیدکا روائی جا ری ہے۔

دریں اثنانوکنڈی میں بجلی کے کرنٹ لگنے سے علی جان نامی نوجوان ہلاک ہوگیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق گذشتہ شب علی جان نامی نوجوان کو 33Kvبجلی کی کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔جہاں انہیں طبی امداد کے لئے ایف سی ہنڈاکوائر ہسپتال میں منتقل کردیاگیا۔

ہسپتال انہیں طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ کے لئے روانہ کیاگیاتھا تاہم وہ راستے میں چل بسے۔

علی جان نامی نوجوان کو ان کے آبادئی شہر نوکنڈی میں سپردخاک کردیا گیا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment