گوجرانوالہ: مسافر وینز خوفناک حادثے کا شکار، 12 افرادہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے علاقے گوجرانوالہ میں کوٹ لدھا کے قریب ٹریفک حادثے میں 12 افرادہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق کوٹ لدھا کے قریب ایک ڈرائیور گاڑی سڑک پر کھڑی کر کے سو گیا کہ اسی اثناء میں پیچھے سے آنے والی دو مسافر وین اس گاڑی سے ٹکرا گئیں۔

حکام کے مطابق حادثے کے وقت مسافر وین میں 28 افراد سوار تھے جن میں سے 12 افرادہلاک اور 10 زخمی ہو گئے، گاڑیوں میں پھنسے زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی ون وے پر غلط سمت سے آ رہی تھی کہ سامنے سے آنے والی تیز رفتار 2 وینز گاڑی سے ٹکرا گئیں۔

پولیس حکام کے مطابق ہلاک افراد گوجرانوالہ کے علاقے عالم چوک کے رہائشی تھے اور سرگودھا میں عرس میں شرکت کے بعد واپس گھروں کو جا رہے تھے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ہلاک افراد میں 6 خواتین اور ایک بچی بھی شامل ہے جبکہ ایک وین کا ڈرائیور بھی ہلاک افراد میں شامل ہے۔

Share This Article
Leave a Comment