بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں مختلف حادثات وواقعات میں خاتون سمیت 2 افراد ہلاک جبکہ 7 زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق کوسٹل ہائی وے لیاری پھور کے مقام پر نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے جسے کسی گاڑی نے ٹکر ماری ہے۔
اس شخص کی تاحال شناخت نہ ہوسکی۔
نعش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے DHQ ہسپتال اوتھل منتقل کردیا۔
متوفی کی عمر 30 سے 35 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔
جب کہ صنعتی شہر حب میں نورانی کراس کے قریب کوچ اور سوزوکی میں تصادم میں ایک خاتون 42 سالہ زاہدہ زوجہ نور محمد ہلاک اور 40 سالہ یاسمین زوجہ اسحاق زخمی ہوگئے۔
جسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے کراچی سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ایک اور واقعے میں ہنگلاج نانی مندر سے واپسی پر ہندو یاتریوں کا رکشہ کوسٹل ہائی وے پر حادثے کا شکار ہوگیا۔جس کے نتیجے میں 5 یاتری زخمی ہوگئے۔
جن میں رام چند اور شنکرکمار شدید زخمی ہوگئے۔
جنہیں رورل ہیلتھ سنٹر وندر منتقل کیا گیاجہاں سے شدید زخمیوں کو کراچی ریفر کردیا گیا۔
اوتھل کے قریب کلمتی اسٹاپ کے قریب موٹرسائیکل سے گر کر ایک شخص زخمی ہوگیا جسے DHQ ہسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا۔