بلوچستان میں گذشتہ دونوں میں عید کے چھٹیوں کے دوران چاغی، اوستہ محمد، بارکھان، کوئٹہ اور لورالائی میں مختلف حادثات و واقعات میں خاتون سمیت 8افراد ہلاک جبکہ بچوں سمیت 6افراد زخمی ہوگئے۔
ضلع چاغی کی تحصیل دالبندین کے علاقے سرگیشہ کے مقام پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیااور فرار ہو گئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ روز دالبندین کے علاقے سرگیشہ میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 2افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے۔
بتایا جارہا ہے کہ مقتولین میں سے ایک مقامی باشندہ ہے جبکہ دوسرا افغان شہری ہے۔
حکام نے لاشیں تحویل میں لیکرضابطے کی کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
اسی طرح اوستہ محمد میں بجلی کی کرنٹ لگنے سے ایک نو جوان ہلاک ہوگیاہے۔
ذرائع کے مطابق عید کے دوسرے روز چانڈیو محلہ کے رہائشی نوجوان محمد عمر عمرانی بجلی کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گئے۔
حادثے کی وجہ سے عید کی خوشی ماتم میں بدل گئی۔
کہاجارہا ہے کہ محمد عمر گھر میں کام کر رہا تھا کہ اچانک ان کا ہاتھ بجلی کی تار کو لگ گئی جو کہ ان کے لیے جان لیوا ثابت ہو گیا۔
دریں اثنا رکھان میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے ایک شخصہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔
بارکھان کے علاقے تھکڑا میں دو گروپوں کے درمیان پرانی دشمنی پر فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص عظیم خان عرف بڈو موقع پرہلاک ہوگئے جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔
زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے ڈیرہ غازی خان ریفر کردیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں کوئٹہ میں مختلف واقعات و حادثات میں خاتون اور نوجوان سمیت 3افراد ہلاک جبکہ جبکہ بچوں سمیت 3افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر جبل نور کے قریب نا معلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک خاتون موقع پرہلاک جبکہ 2 بچوں سمیت 3افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
متوفی خاتون اور زخمیوں کو چیھپاایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیاہے جہاں نعش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
دریں اثنا بولان میں مچھ کے علاقے پیر غائب میں دوستوں کے ہمراہ پکنک کیلئے آنے والا کچلاک کا رہائشی نوجوان بصیراحمد توخی پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔
جن کی نعش کو نکال کر ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں کوئٹہ کے علاقے باچا خان چوک کے قریب سے ایک نامعلوم الاسم شخص کی لاش ملی ہے جسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کرکے شناخت کے لئے رکھ دیا گیا ہے۔
اسی طرح لورالائی کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
لیویز کے مطابق لورالائی میں کوئٹہ روڈ پر اباسین ہوٹل کے قریب موٹر سائیکل کی ٹکر سے شراف الدین نامی شخص ہلاک جبکہ سراج الحق زخمی ہوگیا۔
لیویز نے لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر کے مزید کارروائی شروع کردی۔