ضلع کیچ کے علاقے مند، گوک میں آج تین بجے کے وقت پاکستانی آرمی نے آبادی پر دھاوا بول کر خواتین و بچوں کو حراساں کرنے کے ساتھ تشدد کانشانہ بنایا۔
ضلع کیچ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق مند کے علاقے گوک میں پاکستانی فوج نے لشکران بلوچ اور نصیر نور محمد کے گھروں پر دھاوا بول کرچادر و چاردیواری کی پامالی کرتے ہوئے خواتین و بچوں کوشدید تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ گھروں میں لوٹ مار کی۔
پاکستانی فوج نے نصیر بلوچ کے بیٹے مالک جان ولد نصیر کو حراست میں لے کر اپنے ساتھ لے گئے،
مزید اطلاعات کے مطابق فورسز نے آپریشن کو وسعت دیتے ہوئے کترینز اور تلی دار پہاڑی کی جانب روانہ ہوئے۔