بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کل صبح ساڑھے سات بجے سرمچاروں نے پاکستانی فوج پر اس وقت حملہ کیا جب وہ گومازی میں فوجی آپریشن کیلئے دزیگ کور میں داخل ہو رہے تھے۔
پہلے سے گھات لگائے سرمچاروں نے خودکار بھاری ہتھیاروں سے قابض فوج پر حملہ کیا، جس سے دو اہلکار موقع پر ہلاک اور چار زخمی ہوئے۔ حملے کے بعد فوجی ہیلی کاپٹر اپنی لاش اور زخمیوں کو لے جانے جائے وقوعہ پر پہنچے۔ حملے کے بعد پاکستانی فوج پسپا ہوکر واپس اپنی بیرکوں میں چلی گئی۔
میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔