بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے معروف تفریحی ساحلی مقام ساحل سمندر کنڈملیر کے علاقے میں ایک شخص سمندر میں ڈوب کرہلاک ہوگیا۔
ہلاک ہنے والے شخص کاکا تعلق کراچی سے بتایا جاتاہے۔
تفصیلات کے مطابق لسبیلہ کے معروف تفریحی ساحلی مقام لسبیلہ کے ساحل سمندر کنڈملیرمیں ایک شخص ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔
نعش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (DHQ)ہسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص شکار کے لئے سمندر گئے تھے کہ اچانک ایک ماہی گیر لانچ سے گر کر ڈوب گیا۔
نعش کی شناخت کاشف ولد امام حسین قوم بنگالی سکنہ کراچی کے نام سے ہوئی ہے۔