پاکستان تحریک انصاف کااسمبلیوں سے مستعفی ہونیکا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیخ رشید احمد، حماد اظہر، فواد چوہدری اور فرّخ حبیب نے اب سے کچھ دیر قبل میڈیا سے گفتگو کی۔

شیخ رشید نے کہا کہ فیصلہ ہو چکا ہے کہ جن لوگوں پر کل (11 اپریل) کو فردِ جرم عائد ہونی تھی ان کے ساتھ اسمبلیوں میں نہیں بیٹھیں گے اور استعفے دیں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں اس بات کا فیصلہ ہو گا کہ آیا پاکستان تحریکِ انصاف اپنی اسمبلی نشستوں سے استعفیٰ دے رہی ہے یا نہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ وزارتِ عظمیٰ کا انتخاب لڑنے کا فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے تاکہ شہباز شریف کے کاغذات چیلنج کیے جا سکیں۔

اُنھوں نے کہا کہ کور کمیٹی نے عمران خان کو تجویز دی ہے کہ ہمیں مستعفی ہو جانا چاہیے۔ ہم قومی اسمبلی سے شروع کر رہے ہیں۔ اگر شہباز شریف کے کاغذات پر ہمارے اعتراضات کو تسلیم نہیں کیا جاتا تو ہم کل ہی استعفے دینے شروع کر دیں گے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق کا کہنا ہے کہ ارکانِ قومی اسمبلی کے استعفوں کا ایک طریقہ کار ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ یہ طریقہ کار سپریم کورٹ میں بھی رکھا گیا تھا اور میں نے بطور سپیکر پی ٹی آئی کے استعفوں کے حوالے سے جو رولنگ دی تھی اس میں دیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ نہیں ہوتا کہ استعفی دے دیا اور مان لیا بلکہ جب سارے استعفے دیں گے تو پھر دیکھیں گے۔

پیر کے اجلاس کے حوالے سے اُنھوں نے کہا کہ کل اجلاس کی صدارت کون کرے گا اس کا کل ہی پتا چلے گا۔

Share This Article
Leave a Comment