ریڈیو سنگر کا”شہدائے مرگاپ“ پر خصوصی نشریات کا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

شہدائے مرگاپ شہید چیئرمین غلام محمد بلوچ، لالہ منیر بلوچ اورشیر محمد بلوچ کی گیارہویں برسی کے موقع پر ریڈیو سنگر نے ایک خصوصی نشریات کا اہتمام کیا ہے جو 3 اپریل سے 9 اپریل تک جاری رہے گی۔

اس خصوصی نشریات میں شہید چیئرمین غلام محمد بلوچ و ساتھیوں کی بلوچ جہد آزادی میں کردار،ان کی قومی خدمات اور شہادت و تعلیمات پر روشنی ڈالی جائے گی۔

ریڈیو سنگر کے اس خصوصی نشریات میں بلوچ نیشنل موومنٹ کے چیئرمین خلیل بلوچ،آزادی پسند رہنما اختر ندیم بلوچ،بزرگ بلوچ رہنما اْستاد واحد کمبر،بزرگ بلوچ رہنما میر عبدالنبی بلوچ، بی این ایم کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات دلمراد بلوچ،بی ایس او آزاد کے سابقہ چیئرپرسن بانک کریمہ بلوچ، بی ایس او آزاد کے سابقہ وائس چیرمین کمال بلوچ ،بی این ایم ڈسپورہ کے آرگنائز ڈاکٹر نسیم بلوچ، سمیت،حکیم بلوچ،نبی بخش بلوچ، حسن دوست بلوچ،واجہ یوسف بلوچ، قاضی ریحان داد،چیف اسلم بلوچ سمیت دیگر شریک محفل ہونگے۔

واضع رہے کہ ریڈیو سنگر بلوچستان و بلوچ قومی تاریخ کے خصوصی ایام اور بلوچ جہد آزادی کے جہدکار و رہنماوں پر وقتا فووقتاً خصوصی نشریات کا اہتمام کرتی رہتی ہے۔جو اس کی یو ٹیوب چینل ”سنگر آن لائن“ پر نشر ہوتی ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment