جھاؤ ریاستی مخبر کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جھاؤ میں ریاستی مخبر کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے میڈیا کو بتایا کہ ریاستی مخبر خدا داد ولد نورا سکنہ جھاؤ ترجی کور، ڈوکی کو سرمچاروں نے20 مارچ کو گرفتار کیا۔

مذکورہ ریاستی مخبر کو اس سے قبل بھی کئی بار تنبیہ کیا گیا تھا کہ وہ بلوچ دشمن پالسیوں اور سرمچاروں کی مخبری سے باز آئے مگر وہ اپنی کرتوتوں سے باز نہیں آیا۔ دوران تفتیش ریاستی مخبر نے کئی دفعہ سرمچاروں کا پیچھا کرنے کے ساتھ مذکورہ علاقوں میں سرمچاروں کی آمدورفت کے بارے میں قابض فوج کو اطلاع دینے اور کئی فوجی آپریشنز میں فورسز کے ساتھ دینے کا اعتراف کیا۔ دوران تفتیش قومی مجرم نے اپنے پورے نیٹ ورک کے بارے میں معلومات فراہم کیے۔ مجرم خدا داد ولد نورا کو کل بروز بدھ موت کی سزا دیدی گئی۔

مرکوزہ نیٹ ورک کے تمام کارندے سرمچاروں کے نشانے پر ہیں۔ ظلم و جبر اور جاری نسل کشی میں قابض فورسز کے ساتھ دینے والے کسی بھی کارندے کو نہیں بخشا جائے گا۔ وہ انسانیت کے خلاف جرم کا مرتکب ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment