تربت میں ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت 7افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے شہر تربت کے علاقے سامی میں گاڑی اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 7افراد ہلاک جبکہ 2خواتین زخمی ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزتربت کے علاقے سامی میں گاڑی اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں نبیل،سرور، عنایت،نعمان،مہرجان اور سائرہ سمیت7افرادہلاک جبکہ 2خواتین ظہیرہ اور مدیہ زخمی ہوگئیں۔

نعشوں اورزخمیوں کوفوری طور پر مقامی ہسپتال پہنچادیا گیا۔

مقامی انتظامیہ مزیدکارروائی کر رہی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment