بلوچستان کے علاقے لورالائی میں کوئٹہ روڈ کلی نگانگ کے مقام پر پانی کے تالاب سے ایک شخص اسداللہ ولد پہلوان خان کی نعش ملی ہے جس کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔مذکورہ شخص کے جیب سے مہاجر کارڈ ملا ہے جبکہ وہ لورالائی کے کٹوی کیمپ کا رہائشی ہے۔
جبکہ راجن پور سی ٹی ڈی کا پانچ علیحدگی پسندوں کی گرفتاری کا دعوی سامنے آیا ہے
کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے دعوی کیا ہے کہ پنجاب کے علاقے راجن پور میں کارروائی کرکے پانچ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بارودی مواد اور جدید اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار افراد روجھان کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بند کر رہے تھے کہ خفیہ معلومات پہ کارروائی کرکے پانچوں ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کا تعلق مبینہ طورپر بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی سے ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار شدگان کے نام وزیرخان، پیرمحمد،عاطل خان،باغی خان اوربلاول خان ہیں۔
تاحال اس حوالے کسی بلوچ مسلح یا سیاسی تنظیم کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے،