خضدار میں موٹر سائیکل کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے خضدار زیدی میں کھڑی بائیک سے دوسری موٹرسائیکل ٹکراگئی جس سے ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا۔

پیر کی شب خضدار کے نواحی علاقہ زیدی میں محمد ابراہیم ولد قادر بخش قوم غلامانی روڈ کے کنارے اپنی موٹرسائیکل ٹھیک کررہاتھا کہ تیز رفتاری کے ساتھ آنے والی موٹرسائیکل ان سے ٹکراگئی جس سے وہ موقع پر ہلاک جب کہ محمد معراج ولد عبدالرحیم لانگو سکنہ زیدی زخمی ہوگیا۔

جنہیں خضدار ہسپتال پہنچایا گیا۔

یاد رہے کہ محمد ابراہیم غلامانی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما عبدالوہاب غلامانی اور بی این پی کے رہنما عبدالحمید منصور غلامانی کے چھوٹے بھائی تھے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment