ضلع پنجگور: ڈیتھ سکواڈ کے ہاتھوں نوجوان اغواء

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ضلع پنجگور کے علاقے پروم دز سے مسلح افراد نے ناصر ولد عیسیٰ نامی نوجوان کو اغواء کرکے لاپتہ کردیاہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق عیسی پیشے کے لحاظ سے مالدار ہیں جنہیں کل سرف گاڑی میں سوار مسلح افراد نے اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق مسلح افراد کا تعلق ریاستی پرستی میں چلنے والے ڈیتھ اسکواڈ سے ہے۔

بلوچستان میں ایک طرف جہاں عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہیں، تو دوسری جانب مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز کی گھر میں چھاپوں اور آپریشنوں میں تیزی آئی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment