انڈیا میں 21 دنوں کیلئے مکمل لاک ڈائون کا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

انڈیا میں تین ہفتوں کے لاک ڈائون کا اعلان انڈیا کے وزیراعظم مودی نے ملک میں منگل کی رات سے تین ہفتوں کے لاک ڈاون کا اعلان کیا ہے۔

لاک ڈائون کے دوران کسی کو بھی اپنے گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس مدت میں صرف لازمی خدمات کے محکمے ہی کھلے رہیں گے۔ دوائوں اور روزمرہ کی اشیا کی دکانیں کھلی رہیں گی۔لاک ڈائون کے دوران کرفیو جیسی سختی نافذ رہے گی اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی۔

حکومت نے ان سخت اقدامات کا اعلان چین اور جنوبی کوریا کے طرز پر کیا ہے۔ ماہرین یہ خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ ابتدا میں وائرس کے کم پھیلنے کے بعد اب یہ وائرس انڈیا میں بڑے پیمانے میں تیزی سے پھیل سکتا ہے۔

انڈیا کے وزیراعظم مودی کا کہنا تھا کہ ’اکیس دنوں کے لیے بھول جائیے کہ گھر سے باہر نکلنا کیا ہوتا ہے۔ آج کا یہ اعلان آپ کے، آپ کے گھر والوں اور ملک کے تحفظ کے لیے بہت اہم ہے۔ آپ کا ایک غلط قدم کورونا جیسے گمبھیر مرض کو آپ کے گھر کے اندر لا سکتا ہے۔ کئی بار کورونا وائرس سے متاثرہ شخص کا کئی دنوں تک پتا ہی نہیں چلتا۔ اس لیے گھروں کے اندر رہیے۔‘

اکیس دن کے لاک ڈاﺅن کے اعلان کے ساتھ انڈین وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ’مرکز اور ریاستی حکومتیں تیزی سے کام کر رہی ہیں تاکہ روز مرہ کی زندگی میں لوگوں کو پریشانی نہ ہوں۔ تمام بنیادی سہولیات کی سپلائی جاری ہے، اس کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ غریبوں کے لیے بھی مشکل وقت ہے۔ وفاقی حکومت ریاستی حکومیتوں اور دیگر تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ غریبوں کی مدد کے لیے لوگ ہمارے ساتھ آ رہے ہیں۔ اس وبا سے مقابلہ کرنے کے لیے حکومت طبی سہولیات پر توجہ دے رہی ہے۔’

وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے نام اپنے خطاب میں کہا کہ ’میں آپ لوگوں سے ہاتھ جوڑ کر التجا کرتا ہوں کہ اس وقت آپ جہاں بھی ہیں وہیں رہیں۔ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے ملک میں لاک ڈاﺅن 21 دنوں کا ہوگا۔ یہ تین ہفوں تک برقرار رہے گا۔’

انہوں نے کہا کہ ’میں ملک کے وزیر اعظم کی حیثیت سے نہیں آپ کے گھر کے ایک فرد کے طور پر بات کر رہا ہوں۔ 21 دنوں کے لیے بھول جائیے کہ باہر نکلنا کیا ہوتا ہے۔ گھر میں رہیے اور ایک ہی کام کیجیے، اپنے گھر میں ہی رہیے۔’

انڈین وزیرا عظم نریندر مودی نے کہا کہ ‘گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، ادویات وغیرہ فراہم ہوں گی۔ وفاقی اور ریاستی حکومتیں مل کر یہ یقینی بنائیں گی۔

https://twitter.com/narendramodi/status/1242476408896507910

Share This Article
Leave a Comment