ضلع کیچ: مند سے ایک فوجی کی لاش ہسپتال منتقل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ضلع کیچ کے ہسپتال میں ایک فوجی اہلکار کی لاش منتقل کر دی گئی ہے
ضلع کیچ سے باوثوق ہسپتال ذرائع کے مطابق ایک فوجی اہلکار کی لاش کو کچھ دیر قبل ضلعی ہیڈ کواٹر ہسپتال لایا گیا
انکے مطابق مذکورہ فوجی اہلکار نامعلوم سمت سے آنے والی گولی کا شکار ہو کر ہلاک ہو گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ فوجی اہلکاروں کے مطابق مند کے پہاڑی علاقے چکاپ میں آج شام کے وقت قائم آرمی چیک پوسٹ پر موجود اہلکار کو نامعلوم سمت سے نشانہ بنا کر مارا گیا جس سے وہ موقع پر ہلاک ہو گیا۔
تاہم تاحال اس فوجی اہلکار کے نام کے بارے میں نہیں بتایا گیا اور ہسپتال ذرائع کے مطابق انکے وردی پر انکے نام بیچھ سمیت فوجی اہلکار کا بیلٹ بھی موجود نہیں تھا

Share This Article
Leave a Comment