بلوچستان کے علاقے خضدار میں فائرنگ اور روڈ حادثے میں 2افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔
خضدار کے مضافاتی علاقہ سب تحصیل زیدی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی وجہ سے اتفاقیہ گولی لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
مقامی انتظامیہ اس متعلق تفتیش کررہی ہے۔
دوسری جانب خضدارکے باغبانہ کے علاقے نوغے کے قریب موٹرسائیکل کے حادثے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔
زخمیوں اورہلاک شخص کو ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کردیا گیاہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔