ضلع آواران: وادی مشکے اور کولواہ میں فوجی جارحیت جاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں پاکستانی فورسز کے فوجی جارحیت کا متاثرہ ترین علاقہ وادی مشکے کے پہاڑی سلسلے کوہ اسپیت جانی پوھان پتندر میں گذشتہ روز سے سیکورٹی فورسز اور اس کی تشکیل کردہ مقامی ڈیتھ اسکواڈ مسلح دفاع کی مشترکہ فوجی جارحیت جاری ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مشکے گجراور ملحقہ علاقوں سے فورسز نے مقامی لوگوں کی اونٹیں اور گدھیں جبری طور پرتحویل میں لئے اور ان پر اپنے لیے راشن لاد کر لے گئے ہیں۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ تاحال مقامی لوگوں کے اونٹیں اوگدھے فورسز نے واپس نہیں کئے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ فورسز مشکے کے پہاڑی سلسلوں میں آپریشن میں مصروف ہیں لیکن تاحال کسی قسم کی جبری گمشدگی یا ہلاکت کی کوئی واقعہ سامنے نہیں آیا ہے۔

اسی طرح کل شام سے کولواہ اور بالگتر کے مختلف پہاڑی اور کیلکور کے نواحی علاقوں میں فورسز کی زمینی اور،فضائی جارحیت جاری ہے۔

اس آپریشن میں فورسز کو دو گن شپ ہیلی کواپٹرز کی مدد حاصل ہے۔

Share This Article
Leave a Comment