بلوچستان کے ضلع آواران کی سب تحصیل جھاؤکورک میں پاکستانی سیکورٹی فورسز نے آج بروزمنگل علی الصبح کوہڑو اور ملائی گزی دیہاتوں کا گھیراؤ کرکے فوجی جارحیت کی۔
علاقائی ذرائع کے مطابق دونوں دیہاتوں میں موجود تمام علاقہ مکینوں کو جن میں مرد اور خواتین بھی شامل تھیں کواکھٹا کرکے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔جس علاقہ بھرمیں خواتین وبچوں میں کہرام مچ گیا۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ تمام علاقہ مکین تاحال فورسز کے تحویل میں ہیں اور انہیں مزید تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
سنگر نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جانب سے جھاؤ کے علاقوں کورک، کوہڑو اور ملائی گزی میں فوجی جارحیت کی گذشتہ روز فورسز پر ہونے والے ایک حملے کے ردعمل میں کیا جارہا ہے۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ گذشتہ روز شام کے وقت جھاؤ چنال گزی کے مقام پر ایک زوردار دھماکا ہوا۔
دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔
بعض علاقائی ذرائعوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ دھماکے سے سیکورٹی فورسز کونشانہ کیا گیاتھاجس سے فورسز کو بھاری نقصانات کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ دھماکے کے فوراً بعد ایک ہیلی کواپٹر کوہڑو کی آرمی کیمپ میں لینڈنگ کرتا دکھائی دیا۔