دکی کے ڈی سی قربان علی مگسی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دکی میں کورونا کے دومشتبہ کیسز سامنے آگئے ہیں
دونوں کیسز یوسی ناصر آباد سے سامنے آگئے ہیں، 24 سالہ رحمت اللہ اور 26 سالہ احمد اللہ پسران گلاجان سلیمان خیل دس دن قبل ایران سے پاکستان آئے ہیں دونوں نوجوان چالیس دن قبل ایران سے افغانستان آئے تھے مشتبہ مریض ایک مہینے تک افغانستان کے علاقے زابل میں مقیم رہے دونوں مشتبہہ مریض دس دن قبل افغانستان سے دکی منتقل ہوئے ہیں دونوں مشتبہہ افراد آپس میں بھائی ہیں
ڈاکٹروں نے دونوں مشتبہہ مریضوں کو قرنطینہ سنٹر منتقل کردیا ہے،۔