ضلع گوادر: پسنی میں پاکستانی فورسزپر 2 حملے، ایک اہلکارہلاک،5 زخمی

0
357

بلوچستان کے ضلع گوادر کے ساحلی شہر پسنی میں پاکستانی فورسز پر یکے بعد دیگرے دو حملے ہوئے جس میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ 5زخمی ہوگئے۔

آمدہ اطلاعات کے مطابقپہلا حملہ پسنی میں موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکے سے ہوا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پسنی شہر کے اندر پاکستان کوسٹ گارڈ چیک پوسٹ کے قریب پاکستان ائیر فورس کی گاڈی پر بم حملہ کیاگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق بم ایک موٹر سائیکل میں نصب تھا۔پی اے ایف کی گاڑی جوں ہی چیک پوسٹ کے قریب پہنچی تو دھماکہ ہوا۔

دھماکے میں پاکستان ائیرفورس کے دواہلکار زخمی ہوگئے۔

جبکہ دوسراحملہ مکران کوسٹل ہائی وے پر بدوک کے مقام پر ہوا۔جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ایک فوجی قافلے پر اندھادھند فائرنگ کی۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ حملہ اس وقت ہوا جب گوادر سے جانے والی فوجی قافلہ وہاں سے گزررہا تھا۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک اہلکار ہلاک جبکہ تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کا گھیرا ؤکرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔

تاہم سرکاری ذرائع سے واقعہ کی تصدیق نہیں ہوسکی اور نہ ہی کسی تنظیم نے اب تک ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here