حزب اللہ ڈرون اور میزائل تیار کر رہا ہے،حسن نصراللہ کاانکشاف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا گروپ ڈرون تیارکررہا ہے اور ہزاروں راکٹوں کو ٹھیک ٹھیک میزائلوں میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انھوں نے بدھ کو اپنے پیروکاروں سے ایک نشری خطاب میں کہا کہ ”ہم ایک طویل عرصے سے لبنان میں ڈرون تیارکررہے ہیں اورجو بھی انھیں خرید کرناچاہتا ہے،وہ آرڈر دے سکتا ہے“۔

انھوں نے مزید کہاکہ ”ہم آزادملک کے طور پرلبنان کی شناخت کا تحفظ کرتے ہیں اورہمارے میزائل ملک، قوم اور سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں۔ فوج ملک کی سلامتی، اتحاد اور تمام خطرات سے تحفظ کی لازمی ضمانت ہے“۔

Share This Article
Leave a Comment