جرمن چانسلر اینگلا مرکل بھی قرنطینہ میں منتقل ہوگئے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

جرمنی کی چانسلر اینگلا مرکل بھی قرنطینہ میں چلی گئی ہیں، ان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اینگلا مرکل نے قرنطینہ منتقل ہونے کا فیصلہ اس لیے کیا ہے کیونکہ جمعہ کو انھوں نے جس ڈاکٹر سے ملاقات کی تھی ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

اتوار کے روز انھیں ایک پریس کانفرنس کے بعد ڈاکٹر کے مثبت ٹیسٹ کے بارے میں بتایا گیا تھا جس میں انھوں نے کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لیے مزید اقدامات کا اعلان کیا تھا۔

ان کی حکومت نے دو ہفتوں کے لیے گھر یا دفتر سے باہر دو افراد سے زیادہ کےاکھٹے ہونے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment